خیرپور (بیورورپورٹ) وین الٹنے اور کار و ٹرک کے درمیان تصادم میں 5 افراک ہلاک۔خیرپور+پیرجو گوٹھ قومی شاہراہ پرکار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 3افراد جاں بحق ہو گئے جانبحق ہونے والوں میں ڈاکٹر ریاض حسین ڈہر ان کا بیٹا زیرک ڈہر اور پولیس اہلکار امیر بخش ڈیہو شامل ہیں حادثے کا شکار تینوں افراد کار میں کراچی سے سکھر جار ہے تھے کہ خیرپور کے قریب ان کی کار کا آگے جانے والی ٹرک کے ساتھ تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے حادثے کی اطلاع پر پولیس نے تینوں جاں بحق افراد کی لاشیں کار کو کاٹ کر نکالیں اور سول اسپتال پہنچائیں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جو لاشیں سکھر لے گئے ٹرک ڈرائیورفرار ہو گیا دو سر ے واقعے میں مسافرو ں سے بھری وین کا تیز رفتاری کے سبب ٹائر برسٹ ہو گیا جس کے نتیجے میں وین الٹ گئی ۔ایک شخص ہلاک اور سات خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے۔ وین کوٹری سے سہون شریف آ رہی تھی کے بھگو ٹورو انڈس ھائ وی پر تیز رفتاری کے سبب ٹائر برسٹ ہو گیا مو قع پر ذیشان ولد قادر بخش گورڑ ہلاک ، سات خواتین عذرا ، ،عجیبہ، ثنا، سلمی ،غنو ہمیرہ، بیگم ، سحیل ، طارق، غلام شبیر چانڈیو، حاکم علی، ارشاد علی اور دیگر زخمیون مین شامل ہین ، تین کی نازک حالت بتائی جاتی ہے تمام زخمیو ں اور ہلاک ہونے والوں کو تعلقہ اسپتال سہون شریف لا کر طبی امداد فراہم کی گئی دوسری جانب ہلاک ہونے والے شخص کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین کوتحویل مین لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سیٹھارجہ سیپکو سیٹھارجہ کی حدود میں 50 سالہ محمد علی کنبھر چار روز قبل گیارہ ھزار وو لٹ کے تار میں الجھ کر شدید زخمی ھو گیا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے چل بسا۔