مردان ( نمائندہ جنگ) شہر ی علاقہ ڈاگئی میں اراضی کے تنازعے پر دوفریقین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دوافراد زخمی ہوگئے پولیس رپورٹ کے مطابق شیر محمدولد غلام محمد اور سعید،گل باچا رحیم زادہ پسران یوسف خان کے درمیان اراضی کا تنازعہ چل رہاتھا وقوعہ کے وقت فریقین خان زادمیر کلے میںموجود تھے کہ اس دوران ایک دوسرے پر اسلحہ آتشین اور لاتوں مکوں سے حملہ آور ہوگئے جس کے نتیجے میں شیر محمد اور اس کا مبینہ مخالف گل باچا زخمی ہوگئے ۔