• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ

کراچی (جنگ نیوز) کراچی کے کئی علاقوں میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیے گئے علاقوں میں 3سے 4گھنٹے جبکہ دیگر علاقوں میں 8سے 10گھنٹوں تک بجلی کی بندش کا سامنا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ اداروں کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نوٹس اور احتجاج کے بعد اب انہیں موبائل فون پر کسی بھی وقت بجلی کی بندش کا پیغام موصول ہوتا ہے اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر کئی کئی گھنٹوں تک بجلی غائب رہتی ہے ، لیاری کے مختلف علاقوں میں رات گئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ اب بھی برقرار ہے ،گارڈن ویسٹ ، عثمان آباد ،رنچھوڑ لائن کے علاقوں میں بھی گھنٹوں گھنٹوں بجلی غائب رہی، کورنگی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کورنگی میں بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری شدید اذیت کا شکار ہیں ، ساڑھے 7گھنٹے کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جبکہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے کی مزید غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی ہورہی ہے۔

تازہ ترین