• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلو کے جوس سے تیزابیت سمیت متعدد بیماریوں کا علاج

معدے سے جڑی ہر شکایت مجموعی صحت پر منفی اثرات ڈالتی ہے، تیزابیت سمیت متعدد شکایتوں سے بچنے کے لیے گھر میں ہی موجود آلو کے رس سے اس کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

بیشتر افراد وزن بڑھ جانے کے خوف سے آلو کا استعمال نہیں کرتے، ماہرین غذائیت کے مطابق آلو میں بھر مقدار میں فائبر، گُڈ کاربز، پوٹاشیم ، وٹامن سی، کے اور کچھ مقدار پروٹین کی بھی پائی جاتی ہے ، آلو کو کئی طرح سے پکا کر کھایا جا سکتا ہے جبکہ اس کا جوس نکال کر استعمال کرنے سے تیزابیت جیسی تکلیف دہ شکایت میں فوری آرام ملتا ہے ۔

آلو میں قدرتی طور پر ’ایلکلائن ‘ خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کے سبب آلو تیزابیت کے خاتمے میں نہایت مفید ہے، تیزابیت کے خاتمے سمیت آلو کا جوس متعدد فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

آلو کا رس نکال کر اسے براہ راست پیا جا سکتا ہے ، آلو میں میں انسانی جسم کے لیے مطلوبہ ایلکلائن کی مقدار پائی جا تی ہے ، اگر تیزابیت کا اکثر شکار رہتے ہیں تو ایک وقت میں 50 یا 100 ملی لیٹر آلو کا جوس پی لیں ، یہ عمل بغیر کسی نقصان کے مفید ثابت ہوگا ۔

آلو کا جوس پینے سے السر سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے ۔

اگر آ پ کو آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کی شکایت ہے تو آلو کا جوس اس شکایت کو دور کر سکتا ہے ، ساہ حلقوں کو فوری ختم کرنے کے لیے آلو کو باریک کاٹ پر آنکھوں پر رکھیں ۔

آلو کا جوس جگر اور گردوں کی صفائی کے لیے بھی بہترین ثابت ہوتا ہے ۔

آلو کے جوس کے استعمال سے جلد توتازہ اور شاداب ہوتی ہے ، اگر چہرے کی جلد مرجھائی ہوئی نظر آتی ہے تو ایک ہفتہ لگاتار آلو کا جوس پی لیں ، چہرے پر قدرتی چمک آ جائے گی اور چہرہ شاداب نظر آئے گا ۔

آلو کا جوس آنکھوں کے نیچے بننے والے ’ آئی بیگز ‘ کے خاتمے کے لیے بھی مفید ہے ۔

ماہرین غذائیت کے مطابق آلو میں وٹامن بی کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جو کہ کاربز کو فیٹ میں بدلنے کے بجائے توانائی میں بدل دیتا ہے، آلو کے جوس کے استعمال سے طبیعت کا بوجھل پن دور ہوتا ہے اور آپ خود کو توانا اور متحرک محسوس کرتے ہیں ۔

آلو میں وٹامن سی پائے جانے کے سبب دن میں ایک گلاس آلو کا جوس پینے سے صحت کے لیے مطلوب وٹامن سی کی مقدار حاصل ہوتی ہے ، اگر سپلیمنٹس دستیاب نہ ہوں تو آلو کا جوس بھی پیا جا سکتا ہے ۔

آلو میں موجود وٹا من سی جلد میں ’کولاجن ‘ بننے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے جس کے نتیجے میں جلد پر بنی جھڑیوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے ۔

آلو میں موجود کیلشیم ، زنک اور وٹامن کے انسانی صحت میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں ، زخم لگنے کی صورت میں وٹامن کے خون کو جمنے میں مدد فراہم کرتاہے جس کے سبب زیادہ خون بہہ جانے سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے ۔

آلو کا جوس بالوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے ، خشکی کی شکایت کو دور کرتا ہے اور بالوں کی جڑوں کی اچھی طرح سے صفائی کرتا ہے ، بالوں کو نرم ملائم بنا کر ٹوٹنے سے بچاتا ہے ، آلو کا جوس پینے کے ساتھ بالوں پر بھی لگایا جا سکتا ہے ۔

تازہ ترین