• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ایک آن لائن انویسمنٹ کمپنی 2015 سے پاکستان میں کام کررہی ہے، اس میں کوئی بھی فرد اپنا اکاونٹ بناتا ہے، اور 50 پوائنٹ کا ایک ایڈ پیک خریدتا ہے، جس کی پاکستانی قیمت 5000 روپے بنتی ہے، روزانہ کمپنی اپنی پروڈکٹ کی تشہیر کے لیےایڈ view کرواتی ہے، اور 15 ماہ تک اس کا ٹائم پیریڈ ہوتا ہے۔اس میں کمپنی 80 سے 85 تک پوائنٹ دیتی ہے ،جس کی پاکستانی قیمت 8000 سے 9000 تک ہوتی ہے۔ فرض کریں میں جس دن ایڈ View نہیں کرتا کمپنی اس دن پرافٹ نہیں دیتی۔ کمپنی اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کے بعد تنخواہ بھی دیتی ہے،Rank بھی دیتی ہے،کمیشن بھی دیتی ہے۔مثلاً ایک شخص ریفرل سے اپنے اکاؤنٹ کے تحت چار اکاؤنٹ بناتا ہے اور ہر اکاؤنٹ میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار انویسٹ کرتا ہے تو اسے پہلا رینک آفیسر والا مل جاتا ہے۔ 

آفیسر کے بعد ماہانہ 1000 تنخواہ اور 15000 ریوارڈ ملتا ہے،اس طرح آگے اور بھی رینک ہے۔ایڈ کسی بھی حرام یا فحش چیز کا نہیں ہوتا۔روزانہ ملنے والی رقم فکس بھی نہیں ہے۔کمپنی کا کاروبار جنرل اسٹور جو کہ پشاور اور بہاولپور میں ہے، عالمی میڈیا، اخبار اور چینل سافٹ ویئراور کنسٹرکشن میں ہے۔اس کمپنی کے مالکان نےمتعدد فتوے لیے ہیں ۔کمپنی کا پرافٹ کمپنی کے حساب سے 124× سے 184× تک ہوتا ہے۔ پرافٹ فکس نہیں ہے۔مالکان کے مطابق انہیں جو پرافٹ آتا ہے ،وہ سب کو دیتے ہیں ۔ روازانہ چار پانچ منٹ ایڈ دیکھنے کےلیےنیٹ پیکج بھی لازمی ہے۔شروع میں ممبرشپ بھی لازمی ہوتی ہے۔ ممبرشپ 1000 سے 10000 تک کی ہوتی ہے۔ 1000 والی ممبرشپ میں ایک لاکھ 25 ہزار انویسٹ کرسکتا ہے اور اس سے اوپر والوں میں اس سے زیادہ انویسٹ کر سکتاہے۔ اس میں جو ایک لاکھ اور جو پانچ لاکھ انویسٹ کرتاہے۔ایڈ دونوں کے ایک جیسے ہوتے ہیں۔ 5000 انویسٹ والے کو ڈیلی 25 یا 24 ملتے ہیں اور 5 لاکھ والے کو ڈیلی 2500 روپے ملتے ہیں۔ہفتہ اتوار ایڈ ویو کرنے ہوتے ہیں، لیکن منافع انویسٹ کا ایک فی صد ملتا ہے؟

جواب:۔یہ معاملہ ناجائز ہے اور ناجائز ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں جن کا ذکر وقتا فوقتا اس کالم میں ہوتا رہتا ہے۔ اگر آپ تفصیل سے ان وجوہات کو جاننے میں دل چسپی رکھتے ہوں تو دریافت کرلیجیے گا، ان شاء اللہ، وجوہات ذکر کردی جائیں گی۔

تازہ ترین