• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول نے چیلسی کو آؤٹ کلاس کردیا

انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول نے چیلسی کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ چیمپین ٹیم نے تین کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔

لیورپول نے چیلسی کے خلاف پہلے ہی ہاف میں تین گول داغ دیئے۔ لیکن پہلا ہاف ختم ہونے سے چند لمحوں پہلے چیلسی نے خسارہ کم کیا۔

دوسرے ہاف میں بھی کھیل برق رفتاری سے جاری رہا۔ پہلے لیورپول نے گول بنایا۔ پھر چیلسی نے لگاتار دو گول کر دیئے۔

84 ویں منٹ میں چیمپین ٹیم کی جانب سے پانچواں گول بنا یوں لیورپول نے میچ تین۔پانچ سے جیت لیا۔

ایک اور میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف پہلے ہاف میں برتری حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے: حمزہ اکبر ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم

لیکن 51ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیتڈ نے میچ برابر کر دیا، جس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔

تازہ ترین