• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں کورونا کا بہانہ بناکر مزید پابندیاں


بھارت نے عالمگیر وبا کورونا وائرس کا بہانہ بنا کر مقبوضہ کشمیر میں مزید پابندیاں عائد کردیں۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام ایک سال سے بھارت کے غیر قانونی لاک ڈاؤن کا شکار ہیں تاہم اس میں مزید سختیاں کردی گئیں۔

مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے پھیلاؤ کا بہانہ بنا کر قابض انتظامیہ نے مزید پابندیاں عائد کر دیں۔

آئندہ ایک ہفتے کے لیے مقبوضہ وادی میں سخت لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

ادھر کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر کل مقبوضہ وادی مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

ترجمان حریت کانفرنس کے مطابق بھارت کشمیر میں اسرائیلی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کشمیریوں سے ان کی زمین چھین کر اس پر مسلح ہندوؤں کو بسانا چاہتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل دینے، ان کی آباد کاری، کشمیری نوجوانوں کے قتل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کےخلاف جمعہ کو مساجد سے آزادی کے نعرے بلند کیے جائیں گے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کشمیری سرزمین پر ایک بھی بھارتی فوجی کی موجودگی تک آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

تازہ ترین