بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ وادی میں ہندوؤں کو بسانے کی راہ ہموار کر رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہندوؤں کو کشمیر میں بسانے کے مقصد کے تحت مسلم آبادی کے خلاف فسادات کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 30 ہزار ہندوتوا دہشت گرد مقبوضہ کشمیر بھیجے ہیں۔