وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کوئٹہ میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے افغان باشندوں کے شناختی کارڈ بنانے والا ایجنٹ اور حوالہ ہنڈی کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق بلوچستان کی ایک ٹیم نے افغان باشندوں کے شناختی کارڈ بنانے والے ایجنٹ کو گرفتار کیا جو نادرا اہلکاروں کی ملی بھگت سے شناختی کارڈ بناتا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے علمدار روڈ اور ڈاکٹر بانو روڈ پر کارروائی کر کے حوالہ اور ہنڈی کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔