• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجرک والا ماسک پہننے پر بلاول پر تنقید افسوسناک، تجزیہ کار

’اجرک والا ماسک پہننے پر بلاول پر تنقید افسوسناک‘


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال اجرک والا ماسک پہننے پر شہباز گل کی بلاول بھٹو پر تنقید ، کیا تحریک انصاف کے رہنما بے جا تنقید کر کے اہم موضوع سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں؟۔

جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں شہبازگل کی اجرک والاماسک پہننے پر بلاول پرتنقید افسوسناک ہے، شہباز گل کی بلاول پر اجرک والا ماسک پہننے پر تنقید اصل معاملات سے توجہ ہٹانے کی خطرناک کوشش ہے، مظہر عباس نے کہا کہ شہباز گل نے بلاول پراجرک والا ماسک پہننے پر تنقید نہیں تضحیک کی ہے۔

غیرمنتخب لوگوں کا یہی مسئلہ ہوتا ہے اپنے لیڈرکو کسی نہ کسی طریقے سے خوش کرنے کیلئے جو منہ میں آتا ہے کہہ دیتے ہیں، شہباز گل نے غلط بات کی اس پر انہیں معافی مانگنی چاہئے۔

اجرک سندھ کی ثقافت کا لازمی حصہ ہے، شہباز گل سندھ آئے تو انہوں نے بھی اجرک پہنی تھی۔محمل سرفرازکا کہنا تھا کہ شہباز گل کی بلاول پر اجرک والا ماسک پہننے پر تنقید اصل معاملات سے توجہ ہٹانے کی خطرناک کوشش ہے۔

تازہ ترین