ملتان(سٹاف رپورٹر )ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے ججز کے اعزاز میں دی گئی چائے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر جج لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے کہا کہ بارز وکلاءکے لئے ماں کا درجہ رکھتی ہیں اور بہترین تربیت گاہ رہی ہیں ملتان بار ایک تاریخی اورقابل بار ہے یہاں سے جانے والے وکلاءنے نہ صرف پاکستان کی عدلیہ بلکہ دنیا کی عدالتوں اور وکلاءمیں نام پید اکیا ہے جو قابل فخر ہے ۔تقریب سے مسٹر جسٹس ارسال حسن سید،صدر چوہدری طاہر محمود ، سجاد حیدر سپرا،عمران رشید ،غلام نبی طاہر، رمضان خالد ، ضمیر حسین ،طاہر علی ،خوش بخت ،وسیم ممتاز، فرزانہ کور،احسان گل،سید اطہر حسن، چوہدری محمد شفیق نے بھی خطاب کیا۔