• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوای ٹی پشاور میں نئے قائم شدہ سولر ٹیسٹنگ سینٹر کاافتتاح کردیاگیا

پشاور ( اے پی پی)وزیراعلی کے مشیر برائے اعلی تعلیم میاں خلیق الرحمان نے یو ایس پاکستان سنٹر فار ایڈوانس سٹڈیز ان انرجی یو ای ٹی پشاور میں نئے قائم شدہ سولر ٹسٹنگ سنٹر کا افتتاح کیا۔اس سنٹر میں سولر پینل کے9ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اعلی تعلیم خلیق الرحمان نے کہا کہ توانائی بحران کی وجہ سے سرکاری اور لوکل سطح پر سولر پینلز کا استعمال بڑھ گیا ہے اور ضرورت اس امر کی تھی کہ ان پینلز کی باقاعدہ ٹیسٹنگ یقینی بنایا جائے تاکہ معیاری، بہتر افیشنسی اور دیرپا کوالٹی کے سولر پینلز صارفین کو فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سنٹر میں انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواہ کے جاری اور نئے شروع کردہ منصوبوں کے سولر پینلز کی ٹیسٹنگ کی جائے گی اور ان سہولیات اور ٹسٹنگ کو نجی سیکٹر تک بھی وسعت دی جائے گی۔افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پیڈو انجینئر نعیم خان، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن حسن محمود یوسفزئی اور دیگر موجود تھے۔ یونیورسٹی کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر رضوان گل اور پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نجیب اللہ نے سولر ٹیسٹنگ سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی۔ رجسٹرار یو ای ٹی پشاور ڈاکٹر خضراعظم اور ڈین فیکلٹی آف میکینکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی عرفان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مشیر برائے اعلی تعلیم خلیق الرحمان نے کہا کہ یو ای ٹی پشاور انرجی سنٹرپیڈو کے جاری مائیکرو ہیڈ منصوبوں کی ٹیسٹنگ ، پاور فیکٹر کی بہتری اور نیشنل گریڈ کے ساتھ کنیکٹیویٹی میں بھی تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سولر پینل ٹسٹنگ اور مائیکرو ہایئڈل ٹسٹنگ سہولیات کی بدولت نئے فارغ التحصیل انجینئرز کو تربیت کے مواقع میسر ہوں گے اور نوجوانوں کو روزگار ملنے میں بھی آسانی ہوگی۔ پیڈوں کے چیف ایگزیکٹو افسر انجینئر نعیم خان نے کہا کہ انرجی ڈیپارٹمنٹ نے جاری انرجی کرائسز پر قابو پانے کے لیے لیے کی اہم منصوبے شروع کر رکھے ہیں ہیں جن میں آٹھ ہزار سکولز اور چار ہزار مساجد کی سولر آئزیشن شامل ہیں جبکہ مائیکرو ہائیڈل میں 300 سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور مزید 700 سے زاید مائیکرو ہائیڈل بھی لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں سیکٹرز میں میں ہمیں اس ٹسٹنگ سینٹر کی ضرورت ہے اس سے ہمیں پینلز کی بین الاقوامی سٹینڈرڈ کے مطابق ٹسٹنگ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ مائیکرو ہائیڈل کی ایفیشنسی ٹیسٹنگ سہولت بھی میسر ہوگی۔ میاں خلیق الرحمان نے انرجی سینٹر میں میں لیب کے قیام اور کامیاب ٹیسٹنگ پر یو ای ٹی کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔انھوں نے کہا کہ اب یونیورسٹیز اکیڈمیا کے ساتھ ساتھ ساتھ انڈسٹری کے لیے لیبز کے قیام پر بھی توجہ دے رہی ہیں تاکہ ہمیں سکلڈ لوگ میسر ہو سکیں جس سے ہماری اکانومی میں بھی بہتری آئے گی۔
تازہ ترین