• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات میں میگا کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا

گجرات میں معدنیات کے ٹھیکوں کی مد میں میگا کرپشن کا اسکینڈل سامنے آگیا ، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ٹھیکےلینے والی پرائیوٹ فرم کے ایم ڈی ندیم اختر ملہی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گجرات رانی حفصہ کنول ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز گجرات عثمان احمد اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسرعماد احمد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے،جبکہ اینٹی کرپشن نے معدنیات کے سیکرٹری اور ڈائیریکٹر کو شامل تفتیش کرنےکی اجازت مانگی ہے۔

گجرات کی دو کمپنیوں ملہی اسٹون ورکس اور این ڈبلیو انٹر پرائز کو کروڑوں روپے کے ٹھیکے دئیے گئے، کمپنیاں ندیم اخترملہی اور اسکے بھتیجے حمزہ ملہی کی ملکیت ہیں ، کمپنیوں کو نوازنے کےلیے شفافیت کے عمل کو بری طرح سبوتاژ کیا گیا ۔

مرکزی ملزم ندیم اختر ملہی کے گجرات کے بڑے سیاسی خاندان سے قریب تعلقات ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زوہیب مشتاق کو او ایس ڈی بنائے جانے کے تانے بانے بھی اسی مقدمہ سے ملتے ہیں ۔

تازہ ترین