پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی اُن کی جڑواں بھانجیوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
نمرہ خان نے اپنی جڑواں بھانجیوں کی سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ نے اپنی کمسن جڑواں بھانجیوں کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔
تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے نمرہ خان نے اپنی بھانجیوں کی پیدائش کے وقت کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’کل کی ہی بات لگتی ہے کہ جب یہ دونوں ننھی پریاں اِس دُنیا میں آئی تھیں۔‘
نمرہ خان نے لکھا کہ ’خالہ کی جان آپ دونوں کو سالگرہ مبارک ہو، آپ کی خالہ آپ سے بہت محبت کرتی ہے۔‘
اداکارہ کی اِس پوسٹ پر سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماشاءاللّہ یہ پریوں کی ایک خوبصورت جوڑی ہے۔‘
دوسری جانب ژالے سرحدی اور مہرین سید نے بھی اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نمرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر 22 گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کی تھی جسے اب تک 90 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔