• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا متنازع کردار احتساب کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نیب نے عدالتی ٹرائل سے زیادہ میڈیا ٹرائل کو اہمیت دی ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ نیب کی تشکیل نو کی جائے، نیب کا سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کرپشن کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ نیب کا متنازع کردار احتساب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، حکمرانوں اور نیب نے احتساب کو مذاق بنا رکھا ہے، عدالت عظمیٰ نے نیب کی کارکردگی کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جن کا اپنا احتساب ہونا چاہئے وہ دوسروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، پاناما لیکس کے 436 ملزموں کو کوئی نہیں پوچھ رہا، کرپشن کے میگا اسکینڈلز پر خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

تازہ ترین