• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(نیوزڈیسک)ضلعی انتظامیہ مردان نے ڈبل سواری، کالے شیشوں والی گاڑیوں، کھلونا نما اسلحہ و بندوق اورآتش بازی کے سامان وغیرہ کی خرید وفروخت پر عید االاضحٰی کے اختتام تک دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت پابندی عائد کر دی۔عید الاضحٰی کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے ضلعی پولیس سربراہ کے رپورٹ کی روشنی میں مذکورہ پابندی عائد کر دی۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
تازہ ترین