ملتان میں رمضان پیکج میں کرپشن کی تحقیقات جاری ہے جس میں محکمہ خوراک کے 13 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ حق نواز، صفیان آصف، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران و ملازمین کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ ذرائع نے بتایا کہ فلور ملز مالکان سے ایک کروڑ 35 لاکھ کی ریکوری کی جا چکی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کی رپورٹ کی بنیاد پر محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف کارروائی کی گئی۔