• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش سے پٹ سن کی درآمدات میں اضافے کا امکان

کراچی (نیوزڈیسک) بنگلا دیش سے پٹ سن کی درآمدات میں اضافے کا امکان ہے۔ بھارت کے بعد پاکستان دوسرا بڑا ملک ہے جو بنگلا دیش سے سب سے زیادہ پٹ سن درآمد کرتا ہے۔ حکومت نے پٹ سن سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔پٹ سن کی سب سے زیادہ پیداوار بنگلادیش اور بھارت میں ہوتی ہے۔ حکومت نے بھارت سے تجارتی تعلقات معطل کررکھے ہیں لہٰذا صفر ڈیوٹی پر بنگلادیش سے پٹ سن درآمد کی جارہی ہے جو کہ آزاد تجارتی معاہدے کے تحت ہورہا ہے۔ ایکسپورٹ پروموشن بیورو بنگلادیش کے اعدادوشمار کے مطابق، بنگلادیش کی پاکستان کو پٹ سن کی برآمدات میں مالی سال 2019-20 میں 11.15 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔ جب کہ دوسری جانب پاکستان کو مجموعی برآمدات میں بھی 10.40 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ بنگلادیش کی پاکستان کو مجموعی برآمدات میں 57.58 فیصد حصہ پٹ سن کا ہے۔
تازہ ترین