• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ ٹریفک حادثہ، عثمان بزدار کا اظہار افسوس

اوکاڑہ ٹریفک حادثہ


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے اوکاڑہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں جانوں کے ضیاع پر افسو س کا اظہار کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

اِس ضمن میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حادثے کے ذمہ دار کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ موضع ٹین ون اے ایل کے قریب پیش آیا ہے جس میں جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خاتون اور 3 بچے شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو جائے حادثہ سے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین