• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، سبزیوں اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے، گوشت اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

یہ بھی دیکھئے: سرگودھا میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں


کوئٹہ میں ادرک کی قیمت میں 150سے 200 روپے فی کلو تک کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد ادرک کی 550 سے600 روپے فی کلو تک میں فروخت جاری ہے۔

سبز مرچ کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سبز مرچ کی فی کلو قیمت 160روپے ہوگئی، مٹر کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کے اضافے کے بعد مٹر کی فی کلو قیمت 260 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کوئٹہ میں لہسن کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ، قیمت 220 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ سرخ آلو کی قیمت میں 20 روپےکا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سرخ آلو کی فی کلو قیمت 100روپے ہوگئی ہے۔

مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 40 روپےکااضافہ ہوا ہے اور اب مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 290 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دنوں مرغی کا گوشت 250 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا تھا۔

تازہ ترین