• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ، پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

عیدالاضحیٰ، پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ


صوبہ پنجاب میں عیدالاضحیٰ سے قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت بازار اور پلازے عید سے دو تین روز قبل بند رہیں گے۔

ذرائع سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے عید سے قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن مجبوری ہے، حکومت کو مارکٹیوں سے زیادہ عوام کی زندگی اور صحت عزیز ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عید الفطر سے قبل مارکیٹیں بند نہ کرنے سے کورونا میں اضافہ ہوا تھا۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ مویشی منڈیاں، یوٹیلیٹی اسٹورز، دودھ دہی، تندور اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

پنجاب کی مویشی منڈیوں میں ایس او پیز اور سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع سیکرٹریٹ کا مزید کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن تیار ہے کسی وقت بھی جاری ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین