• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، ضرورت مندوں کیلئے اشیاء خردونوش سے بھرے فریج

کورونا وائرس، ضرورت مندوں کیلئے اشیاء خردونوش سے بھرے فریج


عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر لاس اینجلس میں ضرورت مندوں کے لیے اشیاء خردونوش سے بھرے فریج رکھ دیئے گئےہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں اس مہلک وباء کے باعث لاکھوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، اس بیماری کے باعث دنیا بھر میں کہیں معاشی سرگرمیاں رک سی گئی ہیں تو کہیں بے حدمتاثر ہوئی ہیں اور متعدد ممالک معاشی پیکیج دے رہے ہیں۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں بھی ایسے ہی ضرورت مندوں کی مدد کے لیے مخیر حضرات کی جانب سے مختلف مقامات پر اشیاء خردونوش سے بھرے فریج رکھ دیئے گئے ہیں۔

ان فریج سے ضرورت مند افراد اپنی ضرورت کا سامان مفت لے کر جا رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مزید ڈونیشن کی درخواست کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین