• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل تنویر اور آصف علی کیربیئن پریمیئرلیگ میں شرکت کریں گے

پاکستانی کرکٹر ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ سہیل تنویر اور ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین آصف علی کیربیئن پریمیئرلیگ میں شرکت کریں گے۔

لاہور سے ذرائع نے بتایا کہ  پی سی بی نے سہیل تنویر اور آصف علی کو این او سی جاری کر دیے ہیں۔

سہیل تنویر آج شب براستہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے۔

سہیل تنویر بارباڈوس میں پہلے قرنطینہ ہوں گے اور بعدازاں پریکٹس کریں گے۔

بیٹسمین آصف علی 29 جولائی کو براستہ امریکا ویسٹ انڈیز جائیں گے۔ 

کرکٹر آصف علی سینٹ لوشیا میں 14 روز کا قرنطینہ اور پریکٹس کریں گے۔

سی پی ایل کے لیے پاکستان کے دو ہی کرکٹرز کے معاہدے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین