• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات ڈکیتی کیس، گرفتار ملزم کو سیالکوٹ پولیس نے چھوڑدیا


لاہور سے سیالکوٹ ادویات لے جاتے ہوئے ڈھائی کروڑ روپے ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ایس ایس پی ایڈمن لاہور کے سسر کو سیالکوٹ پولیس نے چھوڑ دیا۔

گرفتارملزم فیصل کےمطابق ایس ایس پی ایڈمن لاہور نے اپنے سسر کا نام مبینہ طورپرڈکیتی کے مقدمے سے نکلوایا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ایڈمن لاہور کےسسرکو ڈھائی کروڑ کی ڈکیتی کیس سے نہ نکالنے پر ایس پی نےانکار کیا تھا۔

انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق دواؤں کا ٹرک لوٹنے کا منصوبہ کمپنی منیجر فیصل اور ایس ایس پی کے سسر لطیف نے بنایا تھا۔

انٹروگیشن رپورٹ کےمطابق ڈکیتی میں ملوث کمپنی منیجر فیصل سمیت 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کےمطابق ڈکیتی کی واردات رواں سال 21 جنوری کو ڈسکہ روڈ پر اس وقت ہوئی جب ادویات لاہور سے سیالکوٹ لے جائی جارہی تھیں۔

انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق ڈکیتی میں 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کی ادویات لوٹ کر لوہاری میں میڈیسن کے تاجر کو فروخت کی گئیں۔

تازہ ترین