• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں متعدد میگا منصوبوں پرکام جاری ہے، عثمان بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لیے متعدد میگا منصوبوں پر کام جاری ہے،ان منصوبوں سے لاہور کے شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری حکومت نے کبھی بھی زبانی جمع خرچ کیاہے نہ نمائشی منصوبے شروع کیے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے قریب اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنائیں گے،اس اسپتال سے لاہور کے شہریوں کو علاج معالجے کی جدید سہولتیں میسر آئیں گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ گنگارام اسپتال میں 600بیڈ کا اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ اسپتال زیر تکمیل ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فردوس مارکیٹ انڈرپاس پراجیکٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے، بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج بنایا جارہا ہے، ذخیرہ کیے گئے بارش کے پانی کو آبپاشی اور دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور کے حاجی کیمپ سے راوی ڈرین بننےسے نکاسی آب کے  مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہورسمیت پنجاب کے شہروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا خود جائزہ لیتا ہوں۔

تازہ ترین