• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے حوالے سے اس وقت بہتر حالات ہیں ، ڈاکٹر فیصل سلطان


وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ تین ماہ پہلےکی صورتحال دیکھیں تواس وقت بہت ہی بہترحالات میں ہیں،جبکہ وزیراعظم چاہتےہیں ہم کوروناسےمقابلہ بھی کریں اورکاروباربھی چلتارہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ کورونا سے مقابلےکے لیےتمام وفاقی اداروں،صوبائی حکومتوں نے مل کرساتھ دیا، جبکہ کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں کمی نہیں آئی۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ جون کےوسط میں اوسطاً سب سےزیادہ 32 ہزار ٹیسٹ روزانہ کیے، آج کے ڈیٹاکے مطابق ہم اوسطاً روزانہ 23 ہزار ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علامات زیادہ ظاہرہو رہی تھیں توٹیسٹ زیادہ ہورہےتھے، اب کورونا کی علامات کم ہیں توٹیسٹ بھی کم ہو رہےہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کسی بھی اسپتال سے پوچھ لیں کورونا کیس میں کمی آئی ہے یا نہیں۔

تازہ ترین