لاہور میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں فیڈریشن کے استحکام کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
آصف علی زرداری کی سالگرہ کا اہتمام پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیزالرحمٰن چن کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔
کیک کاٹنے سے پہلے مقررین کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو ایک منصوبے کے تحت بدنام کیا گیا جبکہ وہ فیڈریشن کی ضمانت ہیں۔
مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے اس وقت ملک کی باگ ڈور سنبھالی جب بہت بڑا سیاسی خلا تھا، آصف زرداری نے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کو خودمختاری دی۔