اسلام آباد( نمائندہ جنگ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ پران کو مبارک باددی،بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری وہ انسان ہیں جو سیاسی اتفاق رائے پیدا کرکے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نےآصف زرداری کو انکے سالگرہ پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نےبھی آصف زرداری کے یوم ولادت پرپارٹی کے عہدیداران کارکنوں اور حامیوں کو مبارکباد دی ہے ۔