• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کےوزراء، مشیر، اراکین اسمبلی چوڑیاں پہن کر گھروں میں بیٹھ جائیں،ن لیگ

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملتان کے بیٹے اور سلطان کہلانے والوں نے ملتان کاسودا کر دیا ایسے نااہل وزراء، مشیروں، اراکین اسمبلی کو چوڑیاں پہن کر گھروں میں بیٹھ جانا چاہیئے، جمہوریت کے نام پر 25جولائی کو شب خون مار کرسلیکٹیڈ وزیراعظم اور ان کے حواریوں کو لایا گیا جنہوں نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کردیا۔ اس موقع پر سکینہ بشیر، سہیلہ اقبال، روبینہ شاہین، فہمیدہ چوہان بھی موجود تھیں۔
تازہ ترین