• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی آرہی ہے: اسد عمر


وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا،احتیاط کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی آرہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگ کورونا ایس او پیزپرعمل کریں، کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، احتیاط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ عیدالاضحیٰ احتیاط کے ساتھ سادگی سے منائیں۔

اسد عمر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ٹیم نے کورونا کی روک تھام کے حوالے سے زبردست کام کیا ہے، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی آرہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلہ رکھا جائے، ایس او پیز پر عمل کیا گیا تو اس امتحان سے بھی گزرجائیں گے۔

تازہ ترین