• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبلی فراز کا کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کردیا۔

وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن سرور شہید نشان حیدر نے اپنی بے مثال جرات و بہادری سے تاریخ رقم کی، مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے لکھا کہ قوم کیپٹن سرور شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔

تازہ ترین