• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان اور سوشانت سنگھ میں کیا چیز مشترک ہے؟

سوشانت سنگھ راجپورت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ دیکھنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے والد سیف علی خان اورسوشانت سنگھ میں ایک چیز مشترک پائی ہے ۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ علی خان نےایک فوٹو شیئر کی ہے جس میں اُن کے والد اداکار سیف علی خان اور سوشانت سنگھ ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے سوشانت کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’صرف یہ دو جنٹلمین ہیں جنہوں نے مجھ سے وین گو، ٹیلی اسکوپ، پلینیٹیرئم، گٹار، ناردرن لائٹس، کرکٹ، پنک فلائیڈ، نصرت صاحب اور اداکاری کی تکنیک کے بارے میں باتیں کیں۔ آپ دونوں میں یہ آخری بات ایک جیسی ہے۔‘


سوشانت کی موت کے بعد اُن کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ 24 جولائی کو ریلیز کی گئی تھی۔ اس فلم کو مداحوں کی جانب سے بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ سارہ علی خان نے سوشانت کے ساتھ فلم ’کیدارناتھ‘ سے انڈسٹری میں ڈیبو کیا تھا۔

دوسری جانب سارہ علی خان کے والد اور اداکار سیف علی خان نے سوشانت کے ساتھ فلم ’دل بیچارہ‘ میں کام کیا ہے، اس لیے سارہ علی خان کے اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بے حدپسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سوشانت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ ہالی ووڈ فلم ’دی فالٹ ان آور اسٹارس‘ کا ریمیک ہے، اس فلم کے ذریعے مکیش چھابڑا نے ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھا ہے۔

فلم میں سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ اداکارہ ’سنجنا سانگھی‘ لیڈ رول میں ہیں، یہ سنجنا سانگھی کی ڈیبیو فلم ہے۔ اس کے علاوہ فلم میں سیف علی خان، سواستکا مکھرجی اور ساشوتا چٹرجی اہم کردار میں ہیں۔

تازہ ترین