• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری پرویز الہٰی سے شعیہ علما کونسل کے وفد کی ملاقات


حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے شیعہ علما کونسل کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

ق لیگ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں تحفظ بنیاد اسلام بل پر تحفظات دور کرنے پر لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق شیعہ علما کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی ہدایت پر چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر راجہ بشارت، حفظ عمار یاسر، چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر اشرفی اور علامہ محمد افضل حیدری بھی موجود تھے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ تمام مسالک کے علما کے ساتھ صدقِ دل سے مشاورت کر رہے ہیں، انشاء اللّٰہ مشاورت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

تازہ ترین