اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نےتحفظ بنیاد اسلام بل پر علمائے کرام سے مشاورت کی ہے۔
دوران گفتگو اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ان کے اور ان کی نسلوں کے ہوتے ہوئے، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم، خلفائے راشدین، امہات المومنین، اہل بیت اطہار اور اصحاب رسولﷺ کی شان میں گستاخی نہیں ہو سکتی ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار علامہ ساجد نقوی، مفتی منیب الرحمٰن، مفتی راغب نعیمی، پیر امین الحسنات شاہ، سمیت دیگر علمائے کرام سے ٹیلی فونک گفتگو کےد وران کیا ۔
تحفظ بنیاد اسلام بل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پنجاب اسمبلی نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے پہلے متفقہ طور پر وہ کتابیں ضبط کرنے کا حکم دیا ، جس میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ سمیت اہل بیت اطہار کی شان میں گستاخی کی گئی تھی ۔