• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بجٹ 21-2020 کا بریک ڈاؤن جاری کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بجٹ 21-2020 کا بریک ڈاؤن جاری کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری دستاویزات کے مطابق پی سی بی رواں مالی سال میں انٹرنیشنل کرکٹ سے زیادہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر خرچ کرے گا۔

پی سی بی نے پی ایس ایل کے لیے 1 ارب 47 کروڑ 41  لاکھ روپے سے زائد رقم مختص کیے ہیں۔

اس کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے 1 ارب 44 کروڑ 71  لاکھ روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق ہائی پرفارمنس سینٹرز کے لیے 1 ارب81 کروڑ 14 لاکھ 43 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔

ایک ارب 34 کروڑ 35 لاکھ 88 ہزار روپے ہیومن ریسورسز پر خرچ ہوں گے۔

دستاویز کے مطابق ویمن کرکٹ پر 41 کروڑ روپے، ڈس ایبل کرکٹ پر 3 کروڑ 95 لاکھ روپےخرچ ہوں گے۔

آئندہ مالی سال کے لیے 7 ارب 76 کروڑ 85 لاکھ سے زائد بجٹ کی منظوری پی سی بی گورننگ بورڈ نے دی تھی۔

تازہ ترین