• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دو روز کی بارش کے دوران 10 افراد جاں بحق ہوئے، پولیس

کراچی میں دو روز کے دوران ہونے والی بارش میں مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو دن میں کرنٹ لگنے سے بچے سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے، گلشن حدید فیز 2 میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوا۔

لانڈھی قذافی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا، جبکہ گارڈن فوارہ چوک کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ اورنگی سیکٹر ساڑھے 11 میں نالے میں گر کر ایک شخص ہلاک ہوا۔

بن قاسم میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ مویشی منڈی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد گجر نالے کے قریب دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا، جبکہ بلدیہ سپارکو روڈ پر کرنٹ لگنے سے 2 افراد جان سے گئے۔

تازہ ترین