• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کا انٹرا اسکواڈ میچ بغیر نتیجہ ختم

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا چار روزہ انٹرا اسکواڈ میچ بارش کی وجہ سے ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔

کھیل کے چوتھے روز بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ایک گیند کا بھی کھیل نہ ہوسکا۔

ڈربی کے کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ پر اظہر علی کی پاکستان گرین اور سرفراز احمد کی پاکستان وائٹس کے درمیان میچ میں چار دن کے دوران صرف 173 اوورز کا ممکن کھیل ہوسکا۔

بارش کی وجہ سے دوسرے دن صرف 7 اوورز جبکہ چوتھے روز ایک بھی گیند کا کھیل نہ ہوسکا۔

اس کی وجہ سے پاکستان ٹیم مکمل پریکٹس سے محروم رہی اور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔

کھیل میں پی سی بی گرین پہلی اننگز میں 113 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، جس کے جواب میں پی سی بی وائٹس نے پہلی اننگز میں 198 رنز بنائے، دوسری اننگز میں ٹیم گرین تین وکٹ پر 133 رنز ہی بنا پائی تھی۔

میچ میں کوئی بھی بیٹسمین ففٹی نہ کرسکا، پہلی اننگز میں سہیل خان نے پانچ وکٹ لیے تھے۔

تازہ ترین