لندن(پ ر )سابق صدر پاکستان اور کو چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری کی 65 ویں سالگرہ کا اہتمام سوشل ڈسٹنس کو مد نظر رکھتے ہو لندن میں کیا گیا۔جس کی میزبانی جنرل سیکرٹری گریٹر لندن راجہ افتخار، نا ئب صدر گریٹر لندن اسد نواز اور انفارمیشن سیکرٹری گریٹر لندن فخر عمران کاظمی نےکی ، برطانیہ بھر سے عہدے داروں نے زوم کے زریعے تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلز پارٹی محسن باری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے مشکل ترین وقت میں پاکستان کی باگ ڈور سنبھالی تھی اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور سی پیک جیسا کامیاب منصوبہ دیا، جنرل سیکرٹری یو کے اظہر بڑالوی نے کہا کہ آصف زرداری نے ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پاکستان کو مضبوط کیا، گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم نے کہا کہ پاکستان کو آج بھی آصف علی زرداری جیسی لیڈرشپ کی ضرورت ہے جو اس ملک کو مسائل سے نکال سکے۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری یو کے عمر میمن نے کہا کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے - صدر لیبر ونگ حفیظ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے غریب عوام آصف علی زرداری کو یاد کررہے ہیں۔ انفارمیشن سیکرٹری گریٹر لندن فخر عمران کاظمی نے کہا کہ آصف علی زرداری کی عقلمندی اور بردباری کی سیاست نے ملک کو ایک ایسے وقت میں منجھدار سے نکالا جب تمام ادارے دہشت گردوں کے نشانے پر تھے نائب صدر گریٹر لندن اسد نواز نے کہا کے پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی اور دفاع کا سہرا آصف علی زرداری کے سر ہے ۔ لائیر فورم کے صدر عارف مغل نے کہا آصف علی زرداری نے حقوق بلوچستان کے ذریے بلوچ قوم کے دکھوں کا مداوا کیا- جنرل سیکرٹری راجہ افتخار نے آصف علی زرداری کی لمبی عمر کی دعا کرتے ہوئے ان کی موجودگی پاکستان کے لئے لازم و ملزوم قرار دی۔ دیگر مقررین میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری گریٹر لندن ندیم میوے والا، صدر ایسٹ لندن شفیع کامریڈ، ںایب صدر جبّار بٹ، سنگر سہیل سلامت، کاشف مرزا، اور بوبی بٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا -تقریب کے آخر میں تمام شرکاء نے آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔