• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی اے اے کی بین الاقوامی پروازیں چلانے کی اجازت میں توسیع

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازیں چلانے کی اجازت میں توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی ایئرپورٹس سے ایئرلائنز کو بین الاقوامی پروازوں کے لئے خصوصی اجازت میں ایک ماہ سے زائد کی توسیع کر دی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجازت نامے کا نیا نوٹم جاری کردیا جس کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کیلئے 31 اگست تک اجازت ہوگی۔

تازہ ترین