آپ آف لائن ہیں
پیر3؍صفر المظفّر 1442ھ 21؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کار ریس دیکھنے کیلئے مداحوں نے کرین کرائے پر لے لی


کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا کا تمام تر نظام متاثر ہے تو وہیں اسپورٹس کی سرگرمیاں بھی بے حد متاثر ہوئی ہیں۔

اسی ضمن میں حال ہی میں کار ریس کے مداحوں نے سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ریس دیکھنے کے لیے ایک الگ ہی حکمت عملی اپنائی۔

پولش شہر لبلن میں کار ریس کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ ڈرائیور کو سپورٹ کرنے اور ریس دیکھنے کے لیے 21 کرینیں کرائے پر لے لیں۔

مداحوں نے تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی 21 کرینوں پر بیٹھ کر کار ریس دیکھی اور اپنے پسندیدہ ڈرائیوروں کو سپورٹ بھی کیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ارینا میں صرف 25 فیصد مداحوں کو بیٹھنے کی اجازت تھی اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ریس دیکھنے کے لیے کرینیں کرائے پر لیں۔

سوشل میڈیا پر یہ تصاویر خوب وائرل ہوئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے مداح آسمان کی اونچائیوں میں کرین پر بیٹھے کار ریس انجوائے کر رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید