سینٹرل جیل پشاور میں اوپن ایئر جم کا افتتاح کر دیا گیا ہے، 18 سال سے کم عمر قیدیوں کو جم کی سہولت دی جائے گی۔
معاون خصوصی جیل خانہ جات تاج محمد خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 21 لاکھ روپے کی لاگت سے اوپن ائیر جم قائم کیا گیا ہے، جم کا مقصد قیدیوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کرنا ہے۔
تاج محمد خان نے کہا کہ دیگر جیلوں میں بھی اسی طرز پر جم قائم کیے جائیں گے، جیلوں کےنظام میں تبدیلی لارہے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کو ہنر مند شہری بنانے کے لیے کارخانے قائم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پشاور سینٹرل جیل میں 35 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، عید کے بعد قیدیوں سے ملنے پر پابندی ہٹائے جائے گی۔
معاون خصوصی جیل خانہ جات تاج محمد خان نے مزید کہا کہ جیل میں قائم طلبہ کا واحد اسکول دوبارہ کھولا جائے گا۔