وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس کے فری ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز نے ورلڈ ہیپا ٹائٹس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس کی فری ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کرنے جا رہے ہیں۔
شیخ انصر عزیز نے بتایا کہ یو سی لیول پر شہریوں کے مرحلہ وار ہیپا ٹائٹس ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
اس موقع پر میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اور ڈپٹی میئر سید ذیشان شاہ نے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کروائے۔