• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مدر انڈیا‘ کی اداکارہ کم کم انتقال کرگئیں

ماضی کی بالی ووڈ کی شہرت یافتہ اداکارہ کم کم (زیب النسا) منگل کو 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ انہوں نے لگ بھگ سو کے قریب فلموں میں کام کیا۔

اُن کی متعدد فلمیں اپنے عہد میں بے حد مقبول رہیں، جن میں ’مدر انڈیا‘ اور ’نیا دور‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

مزاحیہ اداکار جگدیپ مرحوم (سید اشتیاق احمد جعفری) کے صاحبزادے نوید جعفری نے اپنے ٹوئٹر پر کم کم کی موت کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک اور گوہر نایاب کو کھودیا۔ یاد رہے کہ جگدیپ مرحوم کا بھی چند روز قبل انتقال ہوا تھا۔

 نوید جعفری نے کہا کہ میں مرحومہ کو اس وقت سے جانتا تھا جب میں بچہ تھا اور ان کا ایک پورا خاندان تھا وہ نہایت پائے کی اداکارہ اور بہت ہی اچھی انسان تھیں۔

اداکار جانی والکر (بدرالدین جمال الدین قاضی) کے صاحبزادے نے بھی ان کی موت پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نے میرے والد کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا، جن میں فلم ’پیاسا‘ اور ’سی آئی ڈی‘ بہت مشہور ہوئیں۔

سی آئی ڈی میں ان پر پکچرائز کیا گیا یہ گانا،  ’یہ ہے بمبئی میری جان‘ اس عہد (1956) کا لازوال گانا تھا، انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے۔ (آمین)

تازہ ترین