چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرز عوام تک وہ چینلز اور مواد پہنچائیں جو بچوں کے لیے مناسب ہو۔
گوجرانوالہ کے ریجنل آفس کے دورے میں چیئرمین پیمرا نے کہا کہ مذہبی، معاشرتی، سماجی اور اخلاقی اقدار کی ذمہ داری کیبل آپریٹرز کے کندھوں پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوٹیوب یا کسی اور ذرائع سے حاصل کیا گیا مواد کیبل پر چلانے والے کیبل آپریٹر کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔
چیئرمین پیمرا نے ان ہاؤس سی ڈی چینلز پر غیراخلاقی مواد نشر کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کا حکم بھی دے دیا۔
دورے کے موقع پر ریجنل منیجر لیاقت شاہ نے چیئرمین پیمرا کو کیبل ٹی وی پر غیراخلاقی اور انڈین چینلز کے خلاف کاروائی سے آگاہ کیا۔