• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کا کراچی میں بارشوں میں کرنٹ سے ہلاکتوں کا نوٹس


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کراچی میں بارشوں میں کرنٹ لگنے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا۔

نیپرا نے ذمے داروں کے تعین کےلیے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ای امیل ایڈریس متعارف کرادیا ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق میڈیا رپورٹس کی روشنی میں حالیہ بارشوں سے کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے ذمے داروں کے تعین کے لیے ای میل ایڈریس متعارف کرایا ہے۔

ای میل keelectrocution@nepra.org.pk کے ذریعے نیپرا شہریوں اور متاثرہ افراد سے شواہد جمع کرے گی۔

نیپرا نے کراچی کے شہریوں سے درخواست کی کہ ای میل ایڈریس پر کرنٹ لگنے کے واقعات شواہد کے ساتھ رپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ کراچی میں 3 دن کی بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے کم از کم 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین