• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کیخلاف خواتین بھی میدان میں آگئیں


کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے خلاف خواتین بھی میدان میں آگئیں۔

کے الیکٹر کے ہیڈ آفس کے باہر خواتین نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

خاتون سماجی رہنما کے ساتھ کراچی کے مختلف علاقوں کی خواتین نے کےالیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔

احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے جبکہ غریب علاقوں میں اوور بلنگ کی جارہی ہے، جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خواتین کا کہنا تھا کہ کےلیکٹرک کراچی کی عوام کے مسائل میں مزید اضافہ نہ کرے۔

دوسری طرف شہر میں اتوار سے اب تک کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں 12 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے بجلی معطل ہے، جن میں سرجانی، اورنگی، نیو کراچی، نارتھ کراچی، پاپوش، منگھو پیر، کنواری کالونی، قصبہ، لیاقت آباد و دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین