اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے وفد نے علامہ ابتسام الہٰی ظہیر کی قیادت میں ملاقات کی۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے وفد نے چوہدری پرویز الہٰی کو تحفظ بنیاد اسلام بل کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
مسلم لیگ (ق) کے اعلامیے کے مطابق وفد میں علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، معتصم الہٰی ظہیر، ڈاکٹر عبدالغفور، محمد علی یزدانی اور دیگر شامل تھے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے اس موقع پر کہا کہ بل کا مقصد تمام مسالک میں محبت، بھائی چارہ اور احترام کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔