کراچی میں موسمیات کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا ہے، سکھن پولیس نے پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث چار رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق موسمیات کے قریب 2 ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکار پہنچ گئے، ملزمان نے پولیس پر دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔
حکام کا کہنا تھا کہ جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی ملزم اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور چوری کی موٹر سائیکل ملی ہے۔
دوسری جانب سکھن کے علاقے سے پولیس نے چار رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان نے 50 سے زائد ڈکیتیاں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ملزمان میں عامر عرف کالا، حمیر، توفیق اور امیر علی شامل ہیں جو لوٹ مار اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چار کلو چرس اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔