• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر اسد عمر کا عید کے بعد شادی ہال اور ریسٹورنٹس کھولنے کا عندیہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے عید قربان کے بعد ہوٹل اور ویڈنگ انڈسٹری کھولنے کی نوید سنا دی ۔ منگل کو وفاقی وزیر اسد عمر سے آل پاکستان ویڈنگ ہال و ریسٹورنٹس کے وفد نے ملاقات کی وفد کی نمائندگی خالد ایوب، حبیب اللہ سمیت دیگر نے کی ،وفد نے ایس او پیز کیساتھ شادی ہالز اور ریسورٹنس کھولنے کی درخواست کی ۔وفاقی وزیر نے عید کے بعد شادی ہالز اور ریسٹورٹنس کھولنے کا عندیہ دیدیا ۔ اسد عمر نے کہاکہ عید کے بعد این سی او سی کے اجلاس میں دوبارہ اسکا جائزہ لینگے۔

تازہ ترین