راولپنڈی (نمائندہ جنگ) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ غیر متحدہ اپوزیشن جان چکی ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اس لئے اپوزیشن صرف اپنے ووٹروں کو بے وقوف بنانے کے لئے اے پی سی اور سیاسی گٹھ جوڑ کا لالی پاپ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات کو سیاسی یتیموں کی ملاقات قراردی